Categories: پاکستان

10 سے 15 جولائی تک تیز بارشوں کی پیشگوئی

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں سورج آنکھیں دکھانے لگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق باغوں کے شہر لاہور کا درجہ حرارت آج 29 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کاامکان ہے ۔ آج شہر میں بارش کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد تک پہنچ گیا ہے اور حبس کی کیفیت برقرار ہے۔

وسطی اور بالائی پنجاب میں 10 سے 15 جولائی کے درمیان تیز بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ 12 سے 14 جولائی کے درمیان جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں طوفان کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے جنوبی پنجاب کے ندی نالوں میں طغیانی کے لیے الرٹ جاری کیا ہے، اور متعلقہ اضلاع کے حکام کو ہر طرح کی مشینری تیار رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم 24 گھنٹے صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے۔

web

Recent Posts

زمین کے گرد ملبے کا دائرہ، کیا اس نے دنیا کے موسم پر اثر ڈالا؟

زمین کے گرد ملبے کا دائرہ، کیا اس نے دنیا کے موسم پر اثر ڈالا؟ میلبرن: ایک حیرت انگیز تحقیق…

10 گھنٹے ago

2030 تک سعودی عرب شمسی توانائی سے 40 گیگا واٹ بجلی پیدا کرے گا

2030 تک سعودی عرب شمسی توانائی سے 40 گیگا واٹ بجلی پیدا کرے گا ریاض: سعودی عرب نے شمسی توانائی…

10 گھنٹے ago

کراچی میں یومیہ 45 افراد ہارٹ اٹیک کا شکار، 15 فیصد نوجوان نسل شامل

کراچی میں یومیہ 45 افراد ہارٹ اٹیک کا شکار، 15 فیصد نوجوان نسل شامل کراچی: قومی ادارہ برائے امراض قلب…

10 گھنٹے ago

مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروالیا، ویڈیو وائرل

مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروالیا، ویڈیو وائرل پاکستان کے معروف اسلامی اسکالر اور عالمی شہرت یافتہ مبلغ، مولانا…

12 گھنٹے ago

فیض حمید کا سیاسی کردار فوج کی روایات کے منافی تھا: سیکیورٹی حکام

فیض حمید کا سیاسی کردار فوج کی روایات کے منافی تھا: سیکیورٹی حکام پاکستان کے اعلیٰ سیکیورٹی حکام نے ایک…

13 گھنٹے ago

علی امین گنڈاپور کا لاہور جلسے کے حوالے سے اہم پیغام جاری

علی امین گنڈاپور کا لاہور جلسے کے حوالے سے اہم پیغام جاری پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا نے لاہور جلسے کے حوالے…

13 گھنٹے ago