لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک امتحانات کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سال 1,74,500 سے زائد طلباء و طالبات نے کامیابی حاصل کی، جس سے لاہور بورڈ میں کامیابی کا تناسب 69 فیصد سے زائد رہا۔
چیئرمین لاہور بورڈ، زید بن مقصود نے بتایا کہ میٹرک امتحانات میں پہلی پوزیشن آیان کاشف نے حاصل کی، جو دانش سکول کے طالب علم ہیں۔ آیان کاشف نے 1200 میں سے 1190 نمبر حاصل کر کے نمایاں کامیابی حاصل کی۔
پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کی گئی، جس میں صوبائی وزیر تعلیم، رانا سکندر حیات نے شرکت کی۔ رانا سکندر حیات نے پوزیشن ہولڈرز کو میڈلز اور تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔ اس موقع پر وزیر تعلیم نے اساتذہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کرنے والے اساتذہ کو سلام پیش کرتا ہوں اور بچوں کے لئے جو کچھ ممکن ہوا، وہ کریں گے۔