امریکہ کی سانحہ 9 مئی کی سخت الفاظ میں مذمت

امریکہ کی سانحہ 9 مئی کی سخت الفاظ میں مذمت

واشنگٹن: امریکا نے بھی 9 مئی کو پاکستان میں ہونے والے جلاؤ گھیراؤ اور لوٹ مار کے واقعات کی مذمت کی ہے۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان، میتھیو ملرسے پاکستان میں 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملوں کے حوالے سے سوال کیا گیا۔سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لوٹ مار اور جلاؤ گھیراؤ کو پرامن احتجاج نہیں کہا جا سکتا اور ایسے پرتشدد واقعات کی ہم سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم آزادی اظہار رائے اور پرامن احتجاج کے حق کی حمایت کرتے ہیں لیکن پرتشدد مظاہروں کی مخالفت کرتے ہیں۔ احتجاج کو ہمیشہ پرامن طریقے سے ہونا چاہیے اور قانون کی عملداری کا احترام کیا جانا چاہیے۔ حکومتوں کو پرتشدد واقعات سے قانون کے مطابق نمٹنا چاہیے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی عوام نے دہشت گردی کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے۔ خطے کی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا مشترکہ مفاد ہے۔ امریکا متعدد پاکستانی سویلین اداروں کے ساتھ شراکت داری کرتا ہے اور حکومت پاکستان کے ساتھ باقاعدگی سے اپنی استعداد بڑھانے اور علاقائی سلامتی مستحکم کرنے کے مواقع کی نشاندہی کرتا ہے۔

web

Recent Posts

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ کب کھیلا جائے گا؟اعلان جلد متوقع

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ کب کھیلا جائے گا؟اعلان جلد متوقع لاہور:پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز…

1 گھنٹہ ago

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کے بعد کمی

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کے بعد کمی ملک میں سونے کی قیمتوں میں غیر معمولی…

1 گھنٹہ ago

کپاس کی پیداوار میں کمی، پاکستان کا عالمی رینکنگ ساتواں نمبر

کپاس کی پیداوار میں کمی، پاکستان کا عالمی رینکنگ ساتواں نمبر کراچی:ـ پاکستان میں کپاس کی پیداوار میں شدید کمی…

1 گھنٹہ ago

پاکستان نے 5 سالہ میں کتنا سود ادا کیا؟

پاکستان نے 5 سالہ میں کتنا سود ادا کیا؟ اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف اور پی ڈی ایم کے دورِ…

2 گھنٹے ago

سانحہ اے پی ایس ، زندہ بچ جانے والے نوجوان کیلئے برطانیہ کا اہم ترین اعزاز

سانحہ اے پی ایس ، زندہ بچ جانے والے نوجوان کیلئے برطانیہ کا اہم ترین اعزاز لندن: پشاور کے آرمی پبلک…

2 گھنٹے ago

فوت شدہ افرادکی سمیں بند کرنے کی تاریخ کا اعلان

فوت شدہ افرادکی سمیں بند کرنے کی تاریخ کا اعلان اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)…

2 گھنٹے ago