بجلی صارفین کی بلنگ پرانے طریقہ کار پر ہو گی
اسلام آباد: حکومت نے بجلی صارفین کی بلنگ میں شفافیت لانے کے لیے پرو ریٹا سسٹم ختم کرنے کی تیاری کر لی ہے اور بجلی کی بلنگ دوبارہ پرانے طریقہ کار کے مطابق کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے پرو ریٹا سسٹم خفیہ طور پر مارچ سے نافذ کر رکھا تھا، جس کی وجہ سے بجلی کے پروٹیکٹڈ صارفین سے اوور بلنگ کی گئی۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ اس اوور بلنگ میں تمام بجلی تقسیم کار کمپنیاں ملوث تھیں۔
وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے اوور بلنگ کا نوٹس لیتے ہوئے اس معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔
علاوہ ازیں وفاقی حکومت کی ماہانہ 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لئے بجلی کے نرخ بڑھانے کا فیصلہ واپس لینے کی تجویز
ذرائع کے کہنا ہے کہ حکومت نے 200 یونٹ ماہانہ کے پروٹیکڈ اور نان پروٹیکڈ صارفین کیلئے ٹیرف میں اضافہ واپس لینے کی تجویز کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ہنگامی بنیادوں پر سمری کی وفاقی کابینہ سے منظوری لینے کی ہدایت بھی کر دی۔
جولائی تا ستمبر 2024 کے لیے صارفین کو ریلیف دینے کی تجویز کے ساتھ ساتھ حکومت ٹیرف پر ریلیف دینے کیلئے تقریباً 50 ارب روپے کی سبسڈی بھی دے گی ۔