آئی ایس آئی کوشہریوں کی کال سننےکا اختیار مل گیا
وفاقی حکومت نے آئی ایس آئی کو شہریوں کی کال سننے اور ٹریس کرنے کی اجازت دے دی۔
انٹیلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی کو شہریوں کی فون کال کے علاوہ میسجز میں مداخلت یا ٹریس کرنے کا اختیار بھی دے دیا گیا ہے۔ فیصلے کی سمری کی منظوری کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے دی ہے۔ قومی سلامتی کے مفاد میں کسی جرم کے خدشے کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔
کابینہ فیصلے کے مطابق ایجنسی کے نامزد کیے گئے افسر کو ہی فون کال میں مداخلت یا اس کو ٹریس کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ آئی ایس آئی اس کام کے لیے گریڈ 18 سے کم کے افسر کو تعینات نہیں کر سکتی۔ کابینہ نے نامزدگی کا اختیار پا کستان ٹیلی کمیو نیکیشن (پی ٹی اے)ایکٹ 1996 کے سیکشن 54 کے تحت دیا ہے۔