معاشی مشکلات کی وجہ سیاسی عدم استحکام ہے: احسن اقبال
اگر پاکستان میں سیاسی تسلسل برقرار رہا تو 2034 تک ہماری معیشت ایک ٹریلین ڈالر تک پہنچ سکتی ہے
اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال نے نیوٹیک کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو درپیش معاشی مشکلات کی بنیادی وجہ سیاسی عدم استحکام ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں من موہن سنگھ کی حکومت دس سال رہی جبکہ نریندر مودی تیسری بار حکومت کر رہے ہیں۔ بنگلا دیش میں حسینہ واجد کی حکومت کا تسلسل جاری ہے، جس سے ان ممالک کی معیشت مستحکم ہوئی ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ اگر پاکستان میں سیاسی تسلسل برقرار رہا تو 2034 تک ہماری معیشت ایک ٹریلین ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔ تاہم آئی ایم ایف کی وجہ سے 300 بلین روپے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس سے کاٹے گئے ہیں۔ مزید برآں موسمیاتی تبدیلی کے باعث دو سال قبل ملک کو 30 بلین ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…