ارشد شریف قتل کیس، عدالت کا پولیس افسران کیخلاف فوجداری کارروائی کا حکم
حکومت پاکستانی صحافی ارشد شریف کی فیملی کو 2 کروڑ 17 لاکھ ہرجانہ ادا کرے
نیروبی:کینیا میں پاکستانی صحافی ارشد شریف کے قتل پر کینیا کی عدالت نے پولیس افسران کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم دے دیا۔
عدالت کا کہنا تھا کہ اعتراف کے باوجود حکام پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ چلانے میں ناکام رہے، شہید ارشد شریف کا پولیس آفسیر کی جانب سے قتل غیر قانونی تھا۔
ارشد شریف کے ساتھ ظالمانہ اور توہین آمیز سلوک کیا گیا،ارشد شریف کے معاملے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی، کینیا کی ہائیکورٹ کا پاکستانی صحافی ارشد شریف کی فیملی کو 2 کروڑ 17 لاکھ ہرجانہ دینے کا حکم۔
ارشد شریف اپریل 2022 میں عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد پاکستان چھوڑ گئے تھے 22اکتوبر 2022 کی رات مگاڈی کے علاقے میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے ۔مگاڈی کا علاقے کینیا کے دارالحکومت نیروبی سے 110 کلو میٹر دور ہے
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…