کراچی :شدید گرمی کے باعث جلدکے امراض بڑھنے لگے
داد کی بیماری جسے فنگل انفیکشن بھی کہا جاتا ہے اس کے کیسز میں زیادہ اضافہ ہورہا ہے
گرمی میں شدت کے باعث کراچی کے شہری مختلف جلدی امراض میں مبتلا ہونے لگے۔ جناح ہسپتال کراچی کے ڈرماٹولی شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر بہرام کھوسو کا کہنا ہے کہ مریض، پھوڑے، جلی ہوئی جلد، زرد زخم اور داد کی بیماری کی شکایات کے ساتھ ہسپتال آرہے ہیں۔
او پی ڈی میں ایک مہینہ قبل 50 سے 60 کیسز آتے مگر اب یہ تعداد بڑھ کر
ایک ماہ قبل او پی ڈی میں جلدی امراض کے کیسز کی تعداد50 سے 60 تھی مگر اب یہ بڑھ کر 100 سے 150 ہو گئی ہے۔زیادہ پسینہ آنے کے باعث جلد کی صفائی ستھرائی متاثر ہوتی ہے اور جلد کے مسامے بند ہونے کے باعث انفیکشن ہوتا ہے۔
داد کی بیماری جسے فنگل انفیکشن بھی کہا جاتا ہے اس کے کیسز میں زیادہ اضافہ ہورہا ہے۔ ادویات بھی داد کی بیماری پر اثر انداز نہیں ہورہیں۔
طبی ماہرین نے شہریوں کو حفاظتی اقدامات کی ہدایت دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ روزانہ نہائیں رکھیں، ہلکے رنگ کے ڈھیلے لباس پہنیں، دوپہر میں باہر نکلنے سے بچیں۔ انفیکشن سے متاثرہ فرد کو اپنا تولیہ اور صابن علیحدہ رکھیں، تاکہ انفیکشن کا پھیلاؤ روکا جاسکے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…