فارم 45 جمع نہ کروانے پر راجہ خرم نواز، طارق فضل پر جرمانہ عائد

اسلام آباد: اسلام آباد کے 3 حلقوں میں دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی امیدواروں کی پٹیشنز پر سماعت کے دوران فارم 45،46 اور 47 جمع نہ کروانے پر الیکشن ٹریبونل کے جج طارق محمود جہانگیری نے راجہ خرم نواز پر 30 ہزار، طارق فضل چوہدری پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا، این اے 48 کی سماعت 9 جولائی، این اے 47 کی 10 جبکہ این اے 46 کی 11 جولائی کو سماعت ہوگی۔
الیکشن ٹریبیونل کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ٹریبیونل کے پاس شوکاز نوٹس جاری کر کے ممبرشپ معطل کرنے کا بھی اختیار ہے، اگر التواء ہو گا تو ایک لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا،یہ بنیادی اصول ہے کیا کسی کو اس پر اعتراض ہے؟۔جی مجھے اعتراض ہے، میں طارق فضل چوہدری کا وکیل ہوں، میں ایک بات کروں گا عدالت چاہے اس پر غور کرے یا نہ کرے۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے طارق فضل چوہدری کے وکیل کی سرزنش کرتے ہوئے کہا آپ نے وکالت نامہ جمع کروایا ہے؟چپ کریں، جب عدالت نے کہہ دیا تو خاموش ہو جائیں، طارق فضل چوہدری کے وکیل نے معذرت کرلی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا آئندہ سماعت سے پہلے بیان حلفی جمع کرانے کا حکم، پہلے بیان حلفی آئیں گے پھر ہم آگے دیکھیں گے۔

web

Recent Posts

لبنان بھر میں 500 سے زائد دھماکوں کی نئی لہر ،واکی ٹاکیز اور ریڈیو ٹارگٹ

لبنان بھر میں 500 سے زائد دھماکوں کی نئی لہر ،واکی ٹاکیز اور ریڈیو ٹارگٹ لبنان میں ایک نئی لہر…

11 گھنٹے ago

جلد موبائل فون سے اپنی پسندیدہ خوشبو بھی سونگھ سکیں گے

جلد موبائل فون سے اپنی پسندیدہ خوشبو بھی سونگھ سکیں گے جدید ٹیکنالوجی کے دور میں موبائل فون کی خصوصیات…

14 گھنٹے ago

روسی دارالحکومت پر یوکرینی ڈرونز کا بڑا حملہ، ایئرپورٹس بند

روسی دارالحکومت پر یوکرینی ڈرونز کا بڑا حملہ، ایئرپورٹس بند یوکرین کی جانب سے روس پر اب تک کا سب…

14 گھنٹے ago

امریکا کا پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر اعتراض

امریکا کا پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر اعتراض واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے…

14 گھنٹے ago

سینیٹ مکمل نہیں، ترامیم کیسے منظور ہو سکتی ہیں؟ علی محمد خان

سینیٹ مکمل نہیں، ترامیم کیسے منظور ہو سکتی ہیں؟ علی محمد خان کا سوال اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی…

15 گھنٹے ago

لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا، 3 دہشت گرد ہلاک

لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا، 3 دہشت گرد ہلاک لاہور : لاہور ایک بڑی تباہی سے بچ گیا ۔کائونٹر…

17 گھنٹے ago