اپنی تسلی کیلئے ویڈیو لنک پر عمران خان کو دیکھنا چاہتا ہوں: جج انسداد دہشت عدالت
اسلام آباد:9 مئی جلائو گھیرائو کے 3 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کو جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر، انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے۔ سرکاری وکیل نے عمران خان کی جناح ہاؤس اور دیگر مقدمات میں گرفتاری کا مطالبہ کیا اور کہا کہ عمران خان سے تفتیش کے لیے ان کی گرفتاری ضروری ہے۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ عمران خان کی عدم موجودگی کے باوجود ضمانتیں کنفرم ہو سکتی ہیں اور عمران خان کا شکریہ ادا کرنا چاہیے کہ ان کی وجہ سے کئی کیسز سامنے آئے ہیں۔
سلمان صفدر سے مکالمہ کرتے ہوئے جج انسداد عدالت خالد ارشد نے کہا پھر تو آپ کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہیے۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج خالد ارشد نے عدالتی عملے کو ہدایت کی کہ بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پر پیشی کے لیے اڈیالہ جیل انتظامیہ سے رابطہ کریں، عدالتی عملے نے بتایا کہ کوشش کے باوجود رابطہ نہیں ہورہا۔
سلمان صفدر نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کا فون نمبر عدالت کی ہدایت پر عملے کو نوٹ کروا دیا، عدالت نے حکم دیا کہ عدالتی عملہ جیل انتظامیہ سے رابطہ کرے اور بتائے کہ درخواست گزار جیل میں موجود ہیں۔
سرکاری وکیل نے بیان دیا کہ اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے مجھے میسج کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ان کی جیل میں موجود ہیں، جج اے ٹی سی نے کہا کہ ہائیکورٹ کے احکامات میں بھی ہیں کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ویڈیو لنک پر ضمانتوں میں حاضری لگائی جائے۔
جج اے ٹی سی نے ریمارکس دیے کہ میں اپنی تسلی کے لیے ویڈیو لنک پر بانی پی ٹی آئی کو دیکھنا چاہتا ہوں، جس پر بیرسٹر سلمان صفدر نے مؤقف اپنایا کہ اعلیٰ عدالت کے حکم پر عمل ہونا چاہیے۔
عدالت نے سرکاری وکیل سے اڈایالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کے مسیج کا پرنٹ لے کر اس کو عدالتی کارروائی کا حصہ بنا دیا۔
بانی پی ٹی آئی کےو کیل کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی زندگی میں ایک ملزم پر اتنے مقدمات نہیں دیکھے، عمران خان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے
بیرسٹر سلمان صفدر نے جب 9مئی کا واقعہ ہوا عمران خان تو حراست میں تھے ان پر کیس کیسے بن گیا؟
جج نے بیرسٹر سلمان صفدر کو کہا کہ آپ کا پوائنٹ بہت متعلقہ ہے، بیرسٹر سلمان صفدر نے بتایا کہ عدالتوں سے انصاف نہ ملنے کے باعث میرا کلانٹ کل سے بھوک ہڑتال شروع کرنے لگا ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…