بجلی میں اضافہ کی ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت ہے: اویس لغاری
اسلام آباد:وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار تحریک انصاف کو ٹھہرا دیا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں معمولی اضافہ کیا لیکن چینل اور اخبارات زیادہ رپورٹ کررہے ہیں۔
نجی ٹی وچینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے دور میں بر وقت قیمتوں میں اضافہ نہ ہونے کے باعث حکومت کو بجلی کی قیمتوں میں زیادہ اضافہ کرنا پڑرہا ہے، پچھلے ماہ سے موازنہ کریں تو بجلی کی قیمتوں میں تھوڑا اضافہ کیا گیا ہے
دستاویزات کے مطابق، ماہانہ 301 سے 400 یونٹس پر بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 02 پیسے کا اضافہ ہوا ہے اور نئی قیمت 39 روپے 15 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ ماہانہ 401 سے 500 یونٹس پر ٹیرف میں 6 روپے 12 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 41 روپے 36 پیسے ہوگی۔ ماہانہ 501 سے 600 یونٹس استعمال کرنے والوں کے لیے ٹیرف میں 6 روپے 12 پیسے کا اضافہ ہوا ہے اور نئی قیمت 42 روپے 78 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ ماہانہ 601 سے 700 یونٹس کے ٹیرف میں بھی 6 روپے 12 پیسے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی یونٹ قیمت 43 روپے 92 پیسے کردی گئی ہے۔ 700 یونٹس سے زیادہ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بھی ٹیرف میں 6 روپے 12 پیسے کا اضافہ منظور کیا گیا ہے، اور ان کے لیے نئی قیمت 48 روپے 84 پیسے فی یونٹ ہوگی۔
بتایا جا رہا ہے کہ ایک سے 100 یونٹس استعمال کرنے والے غریب ترین اور پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے بھی بنیادی ٹیرف میں اضافہ منظور کیا گیا ہے۔ اب 1 سے 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے فی یونٹ قیمت 7 روپے 74 پیسے سے بڑھ کر 11 روپے 69 پیسے ہو گئی ہے، جو کہ 3 روپے 95 پیسے یا 51 فیصد اضافہ ہے۔ اسی طرح، 101 سے 200 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے بنیادی ٹیرف 4 روپے 10 پیسے بڑھا ہے، جس کے بعد نئی فی یونٹ قیمت 14 روپے 16 پیسے ہو گئی ہے، جو پہلے 10 روپے 06 پیسے تھی۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…