پی ٹی آئی نے آج کا جلسہ منسوخ کر دیا

پی ٹی آئی نے آج کا جلسہ منسوخ کر دیا
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے پارٹی راہ نمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آج اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ منسوخ کر دیا ہے۔
جلسے کی منسوخی کے اعلان کے وقت بیرسٹر گوہر کے ہمراہ پارٹی کے سینئر رہنما عمر ایوب، اسد قیصر، علی محمد خان، رئوف حسن بھی موجود تھے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کسی ڈپٹی کمشنر یا چیف کمشنر کے کہنے سے این او سی معطل نہیں ہوتا۔ ہم نے جلسے کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ مین درخواست دائر کی تھی، عدالت میں ہفتے کے باعث جج موجود نہیں تھے ہم نے یہی بہتر سمجھا کہ اجازت لیکر جلسہ کریں۔
پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا اسلام آباد انتظامیہ کی طرف سے جلسے کی اجازت کے باوجود رات پولیس آئی اور علاقے کو سیل کر دیا۔ جس وقت ڈی سی اسلام آباد نے آرڈر سائن کیے اور اجازت دی کیا انہوں نے کوئی نشہ کیا ہوا ۔ عدالتی احکامات کے باوجود رات گئے جلسے کا سامان اٹھالیا گیا۔ جلسے کی اجازت دینے والوں نے پی ٹی آئی کارکنان کے ڈر سے این او سی منسوخ کیا۔ اظہر مشوانی کے دو بھائیوں کو بھی اٹھا لیا گیا۔ ہم پوچھیں گے ویگو ڈالے کا کتنا بجٹ ہے اور سکولوں کا کتنا بجٹ ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد انتظامیہ کی طرف سے اچانک جلسے کا اجازت نامہ منسوخ ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔
وکیل شعیب شاہین نے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا کہ جلسے کے این او سی کے لئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے3 جون کو رجوع کیا، عدالت کے فیصلے کی روشنی میں انتظامیہ نے 6 جولائی کا این او سی جاری کیا۔
ٹوئٹ کے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے کا این او سی منسوخ ہو گیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود جلسے کا این اوسی معطل کرنا توہین عدالت ہے۔این او سی معطل کرنے والوں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
جلسے کا اجازت نامہ منسوخ کرنے کے بعد تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کا مشاورتی اجلاس خیبرپختونخوا ہاؤس میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف ترنول میں آج ہر صورت جلسہ کرے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ قافلے 3بجے کے قریب ترنول پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔
جلسے کا اجازت نامہ منسوخ کرنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری ترنول جلسہ گاہ پہنچی اور جلسہ گاہ خالی کروانے کے ساتھ پنڈال میں سٹیج کے لئے رکھے گئے کنٹینرز کو بھی ہٹا دیا گیا۔ پولیس کا مؤقف ہے کہ جلسے کے لئے این او سی نہیں اس لئے جگہ خالی کروائی جارہی ہے۔

web

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

1 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

1 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago