وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے منسہرہ کے عوامی جلسے میں ایک سخت پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ آئین کو توڑتے ہیں، وہ سن لو، ہم انہیں پھانسی پر لٹکائیں گے اور خان کے جیل میں رہنے کے ہر دن کا حساب لیں گے۔ عمران خان کی رہائی کے لیے پنجاب سے بھی اقدامات کی شروعات کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی بحیثیت وزیراعلیٰ، وہ پہلے بھی کہ چکے ہیں کہ باجوہ غدار ہے، اور جو بھی اس کی طرف سے کوئی بھی حکم آئے، وہ اسے غدار کہہ دیں گے۔ انہوں نے اختتامی طور پر کہا کہ اگر آپ انہیں روک سکتے ہیں تو روک لیں، لیکن ان کے اقدامات کو روکنے کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا جائے گا
یہ سیاسی جنگ ہے، ہمارے محافظ ہمارے اور منڈیٹ چوروں کے درمیان نہ آؤ، ہم انہیں نہیں چھوڑیں گے۔ بانی پی ٹی آئی ہمارے لئے جیل میں ہیں، آئین توڑنے والوں،میں بتا رہا ہوں، ہم تمہیں پھانسیوں پر لٹکائیں گے۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے تحریک میں سب سے آگے ہوں گے، ہر ایک دن جیل میں گزارا گیا، اس کا حساب رکھا جائے گا۔اگر پرویز خٹک نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف گواہی دی ہے، تو انہیں خیبرپختونخواہ میں نہیں رہنے دیں گے، اور بانی کی رہائی کے لئے پنجاب میں بھی تحریک شروع ہو گی۔ چیف جسٹس سے عمران خان کے کیسوں سے الگ ہونے کی مطالبہ کرتا ہوں، ججز انصاف کی بات نہیں سن رہے، جو دباو دے رہے ہیں، ان کے نام بتاؤ، ہم آپ کے ساتھ مل کر انصاف حاصل کریں گے۔یہ ملک کسی کے باپ کا نہیں، عمران خان ایک بار کہہ دے آجاؤ تاکہ ہمارے دل کے ارمان پورے ہو جائیں۔ اس موقع پر اعظم خان سواتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہیلری کلنٹن نے کہا تھا کہ جب تم سانپ پالو گے تو نتیجہ وہی ہوگا جو باجوڑ میں ہو رہا ہے، جو گلگت اور بلوچستان میں ہو رہا ہے۔ اسی وجہ سے عمران خان نے کہا تھا کہ آپریشن، بلکل نہیں۔ اعظم خان سواتی نے بتایا کہ طاقت ور جرنیلوں نے 2024 کے الیکشن میں شرکت نہیں کرنے دیا، لیکن باوجود اس کے، مانسہرہ کے لوگوں نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے ڈاکو، نواز شریف کو عبرت ناک شکست دی۔