حکومت نے پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطالبات مان لئے
کراچی: پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا احتجاج رنگ لے آیا، حکومت نے پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطالبات مانگتے ہوئے ایڈوانس ٹیکس ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
حکومت نے پٹرول پمپس پر عائد ایڈوانس ٹیکس واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول ڈیلرز کے مطالبے پر ایڈوانس ٹیکس واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وفاقی حکومت نے پٹرولیم پمپس پر فی لیٹر صفر عشاریہ 5 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کیا تھا۔
ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کے فوراً بعد ایف بی آر نے پٹرولیم ڈیلرز پر عائد ٹیکس ختم کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
وفاقی وزارت توانائی کے ڈی جی آئل نے ایف بی آر سے وضاحت طلب کی تھی کہ ڈیلرز اور ریٹیل آؤٹ لیٹس حکومت کی مقرر کردہ فکسڈ ڈیلر مارجن پر کام کرتے ہیں، اس لیے یہ شعبہ ریگولیٹڈ قیمتوں کے تحت آتا ہے۔
وفاقی وزارت توانائی نے ایف بی آر سے پوچھا ہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز کو انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 156A میں ترمیم کی وجہ سے غیر ضروری مشکلات کا سامنا کیوں ہے۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آئل کی جانب سے وضاحت مانگنے پر کہا گیا ہے کہ سیکشن 236H کے تحت ٹیکس وصولی کی دفعات ریٹیل آؤٹ لیٹس اوراو ایم سیز کے ڈیلرز پر لاگو نہیں ہوتیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ایسے افراد کی آمدنی اس سیکشن کے تحت ٹیکس نظام کے دائرے میں آتی ہے۔
چیئرمین پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع نے ایف بی آر کی جانب سے پیٹرولیم ڈیلرز پر صفر اشاریہ پانچ فیصد ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس ختم کرنے کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا صرف ہماری یکجہتی اور کامیاب ہڑتال کے باعث ممکن ہوا۔ ہمارا جائز مطالبہ تسلیم ہونے کے بعد ہڑتال ناکام بنانے والے چند ڈیلرز اس کامیابی کا سہرا اپنے سر لینے کی کوششیں کررہے ہیں۔
پیٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ شمالی علاقہ جات پر سیاح بری طرح پھنسے ہوئے ہیں۔ سوات، مالاکنڈ کے علاقوں میں گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں، ہماری ہڑتال کامیاب رہی جس وجہ سے ہم ہڑتال ملتوی کررہے ہیں،عبدالسمیع خان نے کہا تھا کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو خاموش ہیں بیٹھیں گے بلکہ اسلام آباد کا گھیرائو کرینگے۔انہوں نے کہا کہ ہڑتال کو ملتوی کیا گیا ہے ہڑتال ختم نہیں کی گئی۔ پنجاب، ہزارہ ڈویژن، اور مالاکنڈ میں ہمارے ڈیلرز کو مقامی انتظامیہ کی جانب سے کر دھمکیاں دی گئیں اور کمزور دل ڈیلرز دبائو میں آگئے اور انتظامیہ کا حکم مانتے ہوئے ہڑتال کا حصہ نہیں بنے۔
حکومت کے ڈبل ٹیکسیشن کے باعث سمگل پیٹرول کی فروخت میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ بجٹ سے قبل ہمیں بلایا جاتا تھا لیکن اس بار حکومت نے آنکھیں بند کر کے ٹیکس نافذ کیا۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…