آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے متعلق عمران خان کااہم فیصلہ

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کی بلائی گئی اے پی سی میں شرکت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
190ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کے دوران اڈیالہ جیل میں صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک کی خاطر پاکستان تحریک انصاف وزیراعظم کی بلائی گئی اے پی سی میں شریک ہو گی۔ حکومت کا موقف سنیں گے اور معاملات کو باریک بینی سے دیکھیں گے۔ آپریشن عزم استحکام سے ملک میں عدم استحکام بڑھے گا۔آپریشن کے حوالے سے ہمارے تحفظات موجود ہیں۔ افغانستان سے ہمارا ڈھائی ہزار کلومیٹر کا بارڈر لگتا ہے۔معاشی حالات پہلے ہی خراب ہیں ، ان حالات میں آپریشن سے عدم استحکام مزید گہرا ہوگا۔ جب تک افغانستان کے ساتھ تعلقات بہتر نہیں ہوں گے ہم ٹی ٹی پی کو نہیں ہرا سکتے۔ اے پی سی میں آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے اپنا موقف پیش کریں گے اور حکومت کا موقف بھی سنیں گے۔
ذرائع کے مطابق اے پی سی میں وزیراعظم تمام جماعتوں کو آپریشن کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔ وزیراعظم بیرون ملک دورے سے واپسی پر تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کر کے اے پی سی کی حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے۔
واضح رہے کہ آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے حکومت نے سیاسی جماعتوں کے تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی قازقستان سے وطن واپسی پر آل پارٹی کانفرنس بلانے کی تجویز زیر غور ہے ۔ آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مقصد تمام جماعتوں کو آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے اعتماد میں لینا ہے۔
وزیر اعظم شہبازشریف کی وطن واپسی کے بعد اے پی سی کی تاریخ اور وقت کا تعین کیا جائے گا۔ حکومتی ذرائع سے یہ امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے آئندہ ہفتے اے پی سی بلائی جا سکتی ہے۔
آپریشن کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کو شدید تحفظات ہیں۔ پی ٹی آئی سمیت دیگر جماعتوں نے مطالبہ کیا تھاکہ آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے تمام جماعتوں کو اعتماد میں بھی لیا جائے۔ اس کے علاوہ جماعت اسلامی اور جمعیت علما اسلام بھی آپریشن کی مخالفت کر چکی ہیں۔
حکومت کی اتحادی جماعتوں نے آپریشن عزم استحکام کو ملک کی ضرورت اور اس کو فوری شروع کرنے پر اتفاق بھی کیا تاہم بلاول بھٹو کا گزشتہ دنوں کہنا تھا کہ اس معاملے پر پھر بھی وفاقی حکومت کو تمام جماعتوں کو ایک ٹیبل پر بیٹھنا چاہیے تاکہ ایک مربوط حکمت عملی کے ساتھ ملک کو آگے بڑھایا جاسکے۔

web

Recent Posts

شوبز میں ننگا پن کو آزادی سمجھ بیٹھی تھی، ثناء خان

شوبز میں ننگا پن کو آزادی سمجھ بیٹھی تھی، ثناء خان بالی ووڈ کی مشہور و معروف اداکارہ و ماڈل…

5 گھنٹے ago

واٹس ایپ میں رنگین چیٹنگ نئے تھیمز کے فیچر کی آزمائش شروع

واٹس ایپ میں رنگین چیٹنگ نئے تھیمز کے فیچر کی آزمائش شروع انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے…

6 گھنٹے ago

پیشاب میں کیڈمیئم کی زائد مقدار سے دماغی صحت کو شدید خطرہ: تحقیق

پیشاب میں کیڈمیئم کی زائد مقدار سے دماغی صحت کو شدید خطرہ: تحقیق حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ…

6 گھنٹے ago

نصرت فتح علی خان کی آواز تین دہائیوں بعد گونج اٹھی

نصرت فتح علی خان کی آواز تین دہائیوں بعد گونج اٹھی لاہور: دنیا کے مشہور قوال نصرت فتح علی خان…

6 گھنٹے ago

بنگلادیشی بلے باز شکیب الحسن کے ہیلمٹ کا پٹا چبانے کی وجہ سامنے آگئی

بنگلادیشی بلے باز شکیب الحسن کے ہیلمٹ کا پٹا چبانے کی وجہ سامنے آگئی نئی دہلی: بنگلادیش کے تجربہ کار…

8 گھنٹے ago

قاضی فائز آئینی ترامیم کا براہ راست بینفشری ہے، عمران خان

قاضی فائز آئینی ترامیم کا براہ راست بینفشری ہے، عمران خان راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم…

8 گھنٹے ago