عمران خان کا چیف جسٹس پر عدم اعتماد، بھوک ہڑتال کا فیصلہ

عمران خان کا چیف جسٹس پر عدم اعتماد، بھوک ہڑتال کا فیصلہ

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء سے مشاورت کے بعد بھوک ہڑتال کی حتمی تاریخ کا اعلان کروں گا۔ پاکستان تحریک انصاف اور میرے مقدمات کے ہر بنچ میں چیف جسٹس کیسے آجاتے؟۔
پوری دنیا کہہ رہی ہے انتخابات میں سب سے بڑا فراڈ کروایا گیا لیکن چیف جسٹس الیکشن کمیشن کی تعریفیں کررہے ہیں۔ جس الیکشن کمیشن نے سب سے فراڈ کیا ہمیں انصاف کے لیے اسی الیکشن کمیشن کے پاس بھیجا جا رہا ہے۔ جس دن فراڈ الیکشن کی تحقیقات ہو گئیں چیف الیکشن کمشنر پر آرٹیکل 6 لگ جائے گا۔
ہمارے وکلاء نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ہر بنچ میں موجودگی پر اعتراض کیا ہے۔ ہمیں یقین ہو گیا ہے کہ ہمیں انصاف نہیں ملے گا۔ جسٹس گلزار کے 5 رکنی بینچ نے بھی یہ کہا تھا کہ قاضی فائز عیسی ہمارے کیسز نہیں سن سکتے۔ ہمارے وکلا کو خدشات ہیں کہ ہمیں انصاف نہیں ملے گا اس لئے ہمارے کیسز کسی اور کے پاس منتقل کئے جائیں۔ آئین کے آرٹیکل 25 کے تحت کیسز کی سماعت کے دوران پسند اور ناپسند نہیں ہونا چاہیے۔
جیل میں موجود کرنل اور میجر جیل کا سارا نظام چلا رہے ہیں۔ مجھ سے ملنے کے لئے آنے والی ٹیم تین گھنٹے تک باہر کھڑی رہی اور میں جیل کے اندر ان کا انتظارکرتا رہا۔ سپرنٹنڈنٹ میں جیل میں بیٹھے کرنل کے حکم پر مجھے اپنی ٹیم سے ملاقات کی اجازت نہیں دی ۔ اگر میری ملاقات ہو جاتی تو میں ان کے اختلافات کو ختم کر دیتا۔
ملک میںمکمل ڈکٹیٹر شپ ہے، ساری دنیا کو پتہ ہے پاکستان میں ہو کیا رہا ہے۔ پاکستان ہائبرڈ تھا اب اتھرٹیٹو پر چلا گیا ۔یہ سمجھتے ہیں میری پارٹی کمزور ہو گئی ان پاگلوں کو کون سمجھائے جس پارٹی کا ووٹ بینک ہو وہ کبھی کمزور نہیں ہوتی۔ جنرل عاصم منیر نے ن اور پی پی کی سیاست کا جنازہ نکال دیا۔ بجٹ کے بعد ان دو پارٹیوں کی سیاست ختم ہو گئی۔ ان کے ساتھ وہ ہو گیا جو کسی دشمن کے ساتھ بھی نہیں ہونا چاہیے۔
پارٹی قائدین کو پیغام ہے اپنے اختلافات عوام میں لے کر نہ جائیں۔ اگر آپ اختلافات کو عوام میں لے کر جائیں گے تو اصل مقصد سے دور ہو جائیں گے۔
ایس ائی ایف سی ملک کو ٹھیک نہیں کر سکتی ملکی مسائل کا حل صرف اور صرف صاف شفاف انتخابات ہیں۔ پاکستان برصغیر میں 1990 تک سب سے آگے تھا لیکن آج سب آگے ہیں ۔ ہمارا ملک تیزی سے میانمار کی طرف بڑھ رہا ہے۔ بحران سے صرف وہ پارٹی ملک کو نکال سکتی ہے عوام جس کے شانہ بشانہ ہوں۔ موجودہ بجٹ ایلیٹ کا بجٹ ہے۔ ملک کو ایلیٹ کنٹرول کر رہی ہے۔بجلی اور گیس کے بلوں نے لوگوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔
بات چیت اور مذاکرات کا وقت 8 فروری سے پہلے تھا جو گزر گیا۔ طاقتور چاہتے ہیں کہ میں گارنٹی دوں کہ اقتدار میں آ کر ان کو کچھ نہیں کہوں گا۔ اگر ہم نے شہباز شریف سے مذاکرات کئے ان کی تو حکومت ہی ختم ہو جائے گی۔

web

Recent Posts

زمین کے گرد ملبے کا دائرہ، کیا اس نے دنیا کے موسم پر اثر ڈالا؟

زمین کے گرد ملبے کا دائرہ، کیا اس نے دنیا کے موسم پر اثر ڈالا؟ میلبرن: ایک حیرت انگیز تحقیق…

4 گھنٹے ago

2030 تک سعودی عرب شمسی توانائی سے 40 گیگا واٹ بجلی پیدا کرے گا

2030 تک سعودی عرب شمسی توانائی سے 40 گیگا واٹ بجلی پیدا کرے گا ریاض: سعودی عرب نے شمسی توانائی…

4 گھنٹے ago

کراچی میں یومیہ 45 افراد ہارٹ اٹیک کا شکار، 15 فیصد نوجوان نسل شامل

کراچی میں یومیہ 45 افراد ہارٹ اٹیک کا شکار، 15 فیصد نوجوان نسل شامل کراچی: قومی ادارہ برائے امراض قلب…

4 گھنٹے ago

مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروالیا، ویڈیو وائرل

مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروالیا، ویڈیو وائرل پاکستان کے معروف اسلامی اسکالر اور عالمی شہرت یافتہ مبلغ، مولانا…

6 گھنٹے ago

فیض حمید کا سیاسی کردار فوج کی روایات کے منافی تھا: سیکیورٹی حکام

فیض حمید کا سیاسی کردار فوج کی روایات کے منافی تھا: سیکیورٹی حکام پاکستان کے اعلیٰ سیکیورٹی حکام نے ایک…

7 گھنٹے ago

علی امین گنڈاپور کا لاہور جلسے کے حوالے سے اہم پیغام جاری

علی امین گنڈاپور کا لاہور جلسے کے حوالے سے اہم پیغام جاری پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا نے لاہور جلسے کے حوالے…

7 گھنٹے ago