الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل: پی ٹی آئی کا چیف جسٹس پاکستان پر اعتراض
جیل سے پیش ہونے والے نے تو بنچ پر کوئی اعتراض نہیں کیا تھا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی اپیل کی سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ پر اعتراضات اٹھا دیے۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کررہا ہے۔ اس بینچ میں جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عقیل عباسی شامل ہیں۔
سماعت کے آغاز پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کے اعتراضات ریکارڈ پر لائے جائیں اور کیس کو کسی اور بینچ میں منتقل کیا جائے۔ پی ٹی آئی رہنما نیاز اللہ نیازی نے اس اعتراض کو ریکارڈ پر لانے کی درخواست کی۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے،آپ کا مؤقف سن لیا ہے، آپ تشریف رکھیں،بینچ میں نے تشکیل نہیں دیا،کمیٹی نے تشکیل دیا
بعد ازاں، الیکشن کمیشن کے وکیل سکندر بشیر نے اپنے دلائل کا آغاز کیا۔