شہباز شریف کی پیوٹن سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
آستانا، دوشنبے: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے روسی صدر پیوٹن کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے اجلاس کے موقع پرملاقات ہوئی۔
پُرجوش اور خوشگوار ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے تجارتی و اقتصادی تعلقات، توانائی کے شعبے، اہم علاقائی اور عالمی امور پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات بارے تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے روسی صدر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے دوبارہ ملاقات ہونا بہت خوشی کا باعث ہے، جس پر روسی صدر نے کہا کہ 2 سال قبل ہم شنگھائی تعاون تنظیم ہی کے اجلاس کے موقع پر سمر قند میں ملے تھے، جہاں ہم نے دونوں ممالک کے باہمی دلچسپی کے معاملات کو فروغ دینے پر بات چیت کی تھی۔
روسی صدر نے کہا کہ اسلام آباد اور ماسکو کے درمیان تعلقات بہترین سطح پر ہیں اور دونوں ممالک کے مابین تجارتی روابط کی بدولت دو طرفہ تعلقات میں مزید بہتری آئی ہے۔ توانائی اور زراعت کے شعبوں میں ہم اپنے تعاون کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔ اسی طرح غذائی تحفظ کے شعبے میں بھی پاکستان کے ساتھ تعاون میں اضافہ کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کے اجلاس میں شرکت کے لیے آستانا پہنچے جہاں انہوں نے روسی صدر سے ملاقات کی ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے تعلقات جیوپولیٹیکل صورت حال سے متاثر نہیں ہوں گے، ہم روس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کا حجم ایک ارب ڈالر تک بڑھانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے انتخابات میں کامیابی پر بھی روسی صدر کو مبارک باد پیش کی۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…