مذاکرات ناکام، 5جولائی سے پیٹرول پمپس بند کرنیکا اعلان
کراچی:مذاکرات ناکام ہونے کے بعد پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 5 جولائی کی صبح 6 بجے پورے ملک میں پٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
پاکستان پٹرولیم ڈیلرز اور حکومت میں مذاکرات ناکام ہونے کے بعد پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر نے شہریوں سے اپیل کی ہے وہ اپنی گاڑیوں میں پٹرول بھروالیں۔
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی کے صدر عبد السمیع خان نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہڑتال کا دورانیہ ایک دن سے زیادہ بھی ممکن ہے اور ڈیلرز کو کہا ہے کہ 4جولائی تک کا پیٹرول پمپس پر رکھیں۔
عبد السمیع خان نے کہا کہ کل رات سے ملک بھر کے پمپس ڈرائی ہونا شروع ہو جائیں گے، جب تک حکومت اس کو واپس نہیں لیتی کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔ ملک بھر میں 14ہزار ڈیلرز اپنے پمپ 5 جولائی سے بند کر دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں میں پیڑول بھروا لیں۔
صدر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی نے کہا کہ وزیر خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور چیئرمین اوگرا سے ملاقاتیں ہوئیں لیکن مذاکرات میں کوئی نتیجہ نہیں نکلا جس کے سبب ہڑتال کر رہے ہیں، ڈبل ٹیکسیشن آئین کی خلاف ورزی ہے۔
چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آج اڈیالہ جیل میں ہونے والی…
سعودی عرب میں جڑی ہوئی بچیوں کا کامیاب آپریشن کر لیا گیا ہے جن کا تعلق پاکستان سے ہے۔میڈیا رپورٹس…
ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئے۔ڈی پی او اٹک نے حال…
پاکستان تحریک انصاف کے قافلے اسلام آباد کی جانب گامزن ہیں۔پی ٹی آئی کے متعدد رہنما قافلوں کی صورت میں…
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…