ویٹی کن سٹی کے اعلامیے کے مطابق عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ویٹی کن حکام نے ان کے انتقال کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔
پوپ فرانسس گزشتہ کئی ماہ سے مختلف بیماریوں کا شکار تھے، حال ہی میں وہ ڈبل نمونیا میں مبتلا ہوئے تھے۔ کچھ دن قبل ہی وہ طویل علاج کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج ہوئے تھے۔ ان کی طبیعت میں وقتی بہتری آنے کے باوجود، وہ مکمل طور پر صحتیاب نہ ہو سکے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پوپ فرانسس رومن کیتھولک چرچ کے پہلے لاطینی امریکی سربراہ تھے جنہوں نے 2013 میں چرچ کی قیادت سنبھالی۔ اپنے دورِ قیادت میں انہوں نے بین المذاہب مکالمے، انسانی ہمدردی، اور عالمی امن کے لیے مؤثر کردار ادا کیا۔ ان کی رحلت سے دنیا ایک بڑے روحانی رہنما سے محروم ہو گئی ہے۔ پوپ فرانسس نے اپنی وفات سے چند روز قبل ایسٹر کے موقع پر عوامی ملاقاتیں بھی کی تھیں، جو ان کی آخری عوامی مصروفیات میں شامل تھیں۔