کراچی کے علاقے نیو چالی میں افسوسناک ٹریفک حادثے میں ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو نوجوان جاں بحق ہو گئے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت زاہد اور نور محمد کے نام سے ہوئی ہے، جو لیاری عثمان آباد کے رہائشی اور آپس میں دوست تھے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے فوراً بعد لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ پولیس نے ٹرالر کے ڈرائیور کو گرفتار کر کے گاڑی کو تحویل میں لے لیا ہے۔ گزشتہ روز بھی بلدیہ ٹاؤن میں بھی ایک واٹر ٹینکر کی ٹکر سے چار سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا تھا۔ شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات نے شہریوں میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔