ملک میں سونے کی قیمتوں نے نئی تاریخ رقم کر دی ہے، جب کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ 24 قیراط خالص سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد سونا پہلی بار 3 لاکھ 40 ہزار 600 روپے فی تولہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1543 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اور نئی قیمت 2 لاکھ 92 ہزار 9 روپے ہو گئی ہے، جو کہ ملکی تاریخ کی بلند ترین قیمت ہے۔ بین الاقوامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 18 ڈالر مہنگا ہو کر 3236 ڈالر کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا ہے، جو اب تک کی بلند ترین قیمت ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی سیاسی و معاشی غیر یقینی صورتحال، ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ، اور سرمایہ کاروں کا محفوظ اثاثوں کی طرف رجحان، سونے کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔ مقامی مارکیٹ میں روپے کی گرتی ہوئی قدر اور درآمدی اخراجات میں اضافہ بھی سونے کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہا ہے۔ یہ غیرمعمولی اضافہ نہ صرف زیورات خریدنے والے صارفین کے لیے باعث تشویش ہے بلکہ شادی بیاہ جیسے مواقع پر سونے کی خریداری کی استطاعت رکھنے والے متوسط طبقے کے لیے بھی ایک بڑا مالی چیلنج بنتا جا رہا ہے
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 26ویں آئینی ترمیم کو عدلیہ کے احتساب کی جانب اہم قدم قرار دیتے…
سابق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اگر آئندہ عام انتخابات سے متعلق مذاکرات کا سلسلہ شروع…
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث پاکستان میں آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم…
پنجاب کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال، میو اسپتال لاہور میں ایڈز کے مریضوں کو جنرل وارڈ میں عام مریضوں…
لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، سوات، بونیر اور صوابی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں سے شہریوں میں…
سانحہ 9 مئی کے سلسلے میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی جیل میں ہونے والی سماعت اس وقت مؤخر…