لاہور ہائیکورٹ نے منشیات کے مقدمے میں زیرِ حراست ملزم کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کے دوران آئی جی پنجاب کو 11 اپریل کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ دوران سماعت ایس پی حافظ آباد ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ "آئی جی پنجاب کو طلب کیا گیا تھا، وہ کہاں ہیں؟”
سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ آئی جی نہ تو عدالت میں پیش ہوئے اور نہ ہی ان کی جانب سے کوئی رپورٹ جمع کرائی گئی۔عدالت نے اس پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کو 11 اپریل کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا۔
واضح رہے کہ یہ کارروائی ایک ملزم کی درخواستِ ضمانت پر جاری ہے، جس پر منشیات رکھنے کا مقدمہ درج ہے۔ عدالت نے واقعے کی تفصیلات اور پولیس کی کارروائی پر وضاحت طلب کی ہے۔ مزید پیش رفت 11 اپریل کو متوقع ہے۔
کراچی (نمائندہ خصوصی) — وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے اعلان کیا ہے کہ حیدرآباد…
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) — بیورو آف امیگریشن نے سال 2025 کے پہلے تین ماہ کے دوران بیرون ملک روزگار…
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) — وفاقی حکومت آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں ٹیکس ریونیو میں اضافہ کرنے کی…
ممبئی (انٹرنیشنل ڈیسک) — بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان ایک بار پھر جان سے مارنے کی دھمکیوں کی…
کراچی (اسٹاف رپورٹر) — کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں زیر زمین گیس اخراج اور مسلسل لگی آگ پر قابو…