راولپنڈی: پاک افغان سرحد پر دہشتگردی کی بڑی کوشش کو سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں دراندازی کی کوشش کرنے والے 8 خوارج ہلاک جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، خوارج کا ایک گروپ گزشتہ رات افغانستان سے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ تاہم، مستعد سیکیورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنا دیا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ISPR) کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بارہا افغان عبوری حکومت سے مؤثر بارڈر منیجمنٹ کا مطالبہ کرتا آیا ہے تاکہ ایسی سرگرمیوں کو روکا جا سکے۔ آئی ایس پی آر نے امید ظاہر کی ہے کہ افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین کو پاکستان مخالف دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے سے روکنے میں کردار ادا کرے گی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور سرحدوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہیں، اور ایسی کسی بھی کوشش کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔
جاپان کی معروف پیش گو ریو تاتسوکی، جنہیں "جاپان کی بابا وانگا" کے نام سے جانا جاتا ہے، نے جولائی…
کراچی کی مقامی عدالت نے پیکا ایکٹ اور منی لانڈرنگ کے مقدمات میں گرفتار صحافی فرحان ملک کی ضمانت منظور…
اسلام آباد: پاکستان کی سابق خاتون اول اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل…
پاکستان کی آٹو انڈسٹری میں جدت کا نیا دور شروع ہونے جا رہا ہے کیونکہ Hyundai Nishat Motors نے حال…
بین الاقوامی مارکیٹ میں توانائی کے شعبے سے وابستہ افراد اور صارفین کے لیے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے،…
بنگلورو (بھارتی میڈیا رپورٹ) – بھارت کے شہر بنگلورو میں جمعے کی شب دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا…