پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے، جس کے بعد عید الفطر کل بروز سوموار 31 مارچ 2025 کو منائی جائے گی۔
ماہرین فلکیات کے مطابق، شوال کا نیا چاند 29 مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بج کر 58 منٹ پر پیدا ہوا تھا۔ آج غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 27 گھنٹے تھی، جو رویت کے لیے کافی سمجھی جاتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بھی چاند نظر آنے کے قوی امکانات ظاہر کیے تھے
دوسری جانب، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، قطر، بحرین، فلسطین، سوڈان، ترکیہ، روس اور یمن سمیت کئی ممالک میں شوال کا چاند گزشتہ روز نظر آیا تھا، اور ان ممالک میں عید الفطر آج، 30 مارچ 2025 کو منائی گئی
عید الفطر کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ عید کی خوشیوں میں مستحق افراد کو نہ بھولیں اور سماجی فاصلے اور صحت کے اصولوں کا خاص خیال رکھیں۔