وزارت ریلوے کے مطابق، عید کے دنوں میں تمام ایکسپریس، مسافر اور انٹرسٹی ٹرینوں کی تمام کلاسز کے کرایوں میں 20 فیصد کمی کی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد عید کے موقع پر عوام کو ریلیف فراہم کرنا اور ان کی خوشیوں کو مزید بڑھانا ہے۔
وزارت ریلوے کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے پر یقین رکھتا ہے اور اس قسم کے اقدامات مستقبل میں بھی جاری رکھے جائیں گے۔