عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی ہے، جو خاص طور پر موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ غریب کاشتکاروں کے لیے استعمال ہوگا۔ اس رقم کے ذریعے ان افراد کو چھوٹے قرضے فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ اپنی مالی مشکلات پر قابو پا سکیں اور آمدنی میں اضافہ کر سکیں۔
عالمی بینک کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ فنڈز پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ طبقات کی مالی مدد اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ یہ منصوبہ عالمی بینک کے 10 سالہ کنٹری پارٹنر شپ پروگرام کا حصہ ہے، جس کا مقصد مالیاتی شمولیت کو فروغ دینا اور چھوٹے کاروباروں کو مستحکم کرنا ہے۔
ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کے مطابق، مائیکرو فنانس غریب اور کمزور طبقے کی مدد کے لیے ایک مؤثر ذریعہ ہے، اور اس منصوبے سے 10 لاکھ خواتین سمیت تقریباً 18 لاکھ 90 ہزار افراد مستفید ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں عالمی بینک کے تعاون سے اس وقت 54 منصوبے جاری ہیں اور ملک میں عالمی بینک کی مجموعی سرمایہ کاری 15.7 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم…
سوزوکی آلٹو ہمیشہ سے پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑی رہی ہے۔ اس کی…
اسلام آباد: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے ملکی سلامتی…
راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پارٹی کے…
حیدرآباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ملزمان کی شناخت کے لیے پولیس کے ہمراہ جانے والا مدعی مقدمہ…
پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے تناظر میں ایک اہم بیان دیتے…