کب تک گورننس کی کمزوریوں کو افواج پاکستان اور شہدا کے خون سے پورا کیا جاتا رہے گا؟ آرمی چیف

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے ملکی سلامتی اور استحکام کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کب تک پاکستان ایک سافٹ اسٹیٹ کی طرح بے پناہ جانوں کی قربانیاں دیتا رہے گا اور گورننس کی کمزوریوں کو افواج پاکستان اور شہدا کے خون سے پورا کیا جاتا رہے گا؟

جنرل عاصم منیر نے واضح کیا کہ ملکی سلامتی سب سے مقدم ہے اور کوئی تحریک، شخصیت یا سیاسی ایجنڈا اس سے بالا تر نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار استحکام کے لیے ضروری ہے کہ قومی طاقت کے تمام عناصر ہم آہنگ ہو کر کام کریں۔ "یہ ہماری اور ہماری آنے والی نسلوں کی بقا کی جنگ ہے، جس کے لیے پاکستان کو ایک مضبوط اور مؤثر ریاست بنانے کی اشد ضرورت ہے۔”

آرمی چیف نے علماء سے اپیل کی کہ وہ خوارج کی جانب سے اسلام کی مسخ شدہ تشریح کو بے نقاب کریں تاکہ دہشت گردی کے بیانیے کو شکست دی جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں سیاسی اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر یک زبان ہوکر ایک مضبوط قومی بیانیہ اپنانا ہوگا تاکہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو شکست دی جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی بقا اور ترقی کے لیے ہمیں مضبوط گورننس، قانون کی حکمرانی اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔ "جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ دہشت گردوں کے ذریعے پاکستان کو کمزور کیا جا سکتا ہے، آج کا دن ان کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ ہم متحد ہیں اور انہیں ہر محاذ پر ناکام کریں گے۔” آرمی چیف نے اپنے خطاب کے اختتام پر اس یقین کا اظہار کیا کہ اللہ تعالیٰ کی مدد سے پاکستان ہر چیلنج پر قابو پا کر کامیاب ہوگا۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت نے شرکت کی۔ اجلاس میں تحریک انصاف کے اراکین نے شرکت نہیں کی، تاہم خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اپنے صوبے کی نمائندگی کی، جبکہ پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز، سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی بھی اجلاس میں شریک تھے۔

MYK News

Recent Posts

’ آپس کی بداعتمادی کو ختم کرنا ہوگا‘، علی امین گنڈاپور کا قومی سلامتی اجلاس میں خطاب

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم…

8 گھنٹے ago

سوزوکی آلٹو کی فروخت میں نمایاں کمی ؟

سوزوکی آلٹو ہمیشہ سے پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑی رہی ہے۔ اس کی…

8 گھنٹے ago

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی ہے، جو خاص…

9 گھنٹے ago

عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں عدم شرکت کو درست قرار دے دیا

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پارٹی کے…

10 گھنٹے ago

حیدرآباد میں فائرنگ کا واقعہ، مقدمے کا مدعی ملزمان کی گولیاں کا نشانہ بن گیا

حیدرآباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ملزمان کی شناخت کے لیے پولیس کے ہمراہ جانے والا مدعی مقدمہ…

11 گھنٹے ago

وزیر دفاع خواجہ آصف کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ، افغانستان میں آپریشن کا امکان

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے تناظر میں ایک اہم بیان دیتے…

11 گھنٹے ago