لاہور: پنجاب حکومت نے آغوش پروگرام کے تحت حاملہ خواتین اور نومولود بچوں کی ماؤں کو 23 ہزار روپے مالی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس اقدام کا مقصد حاملہ خواتین کی صحت کی دیکھ بھال اور نومولود بچوں کی بہتر نشوونما کو یقینی بنانا ہے۔ امدادی رقم حاملہ خواتین کو ان کے طبی معائنہ کے وزٹس کے دوران دی جائے گی، تاکہ وہ اپنی اور بچے کی صحت کا بہتر خیال رکھ سکیں۔ پروگرام کے پہلے مرحلے میں 13 اضلاع کو شامل کیا گیا ہے، جن میں ڈیرہ غازی خان, راجن پور, رحیم یار خا, میانوالی اور دیگر اضلاع شامل ہیں۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد زچہ و بچہ کی صحت کے لیے بروقت طبی سہولیات فراہم کرنا اور حاملہ خواتین کو غذائی قلت اور پیچیدگیوں سے بچانا ہے۔