پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کا عمل ایک بار پھر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، اور تین بڑے کاروباری گروپوں نے اس میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ ذرائع کے مطابق، عارف حبیب گروپ، ٹبا گروپ کے وائی بی ہولڈنگ، اور ایک اور نامعلوم گروپ نے پی آئی اے کی خریداری کے لیے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
اس سلسلے میں تینوں گروپوں کی اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں ہوئیں، جن میں پی آئی اے کی خریداری کے ممکنہ امکانات اور شرائط پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گروپوں نے حکومت کے سامنے یہ شرط رکھی ہے کہ ایف بی آر، پی ایس او، اور سول ایوی ایشن کے اربوں روپے کے واجبات حکومت خود ادا کرے، تاکہ ایئرلائن کو مالی طور پر مستحکم بنیادوں پر چلایا جا سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان مذاکرات میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی دی گئی ڈیڈ لائن بھی ایک اہم عنصر ہے۔ آئی ایم ایف نے حکومت کو جولائی 2025 تک پی آئی اے کی نجکاری مکمل کرنے کا ہدف دیا ہے، جس کے باعث حکومت اس عمل کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے سرگرم ہو گئی ہے۔
نجکاری کے اس عمل کو حتمی شکل دینے کے لیے حکومت مختلف امکانات کا جائزہ لے رہی ہے، اور ممکنہ خریداروں کی شرائط پر غور کیا جا رہا ہے۔ پی آئی اے کی مالی مشکلات اور ماضی میں نجکاری کے عمل میں درپیش چیلنجز کے پیش نظر یہ ایک پیچیدہ مرحلہ ثابت ہو سکتا ہے، تاہم حکومت کی جانب سے اس بار تیزی سے فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔
لاہور پروٹوکول کلچر جیسے ناسور کی زد میں بقلم کاشف شہزاد دنیا بھر میں پروٹوکول کا تصور کسی بھی محفل…
لاہور: سی ٹی ڈی نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف برکی روڈ کے قریب…
بنگلہ دیش کے شہر میگورا میں ایک آٹھ سالہ بچی کے ساتھ پیش آنے والے ہولناک واقعے نے پورے ملک…
لاہور (14 مارچ): اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کی جانب سے ایف آئی اے پر بے بنیاد الزامات لگانے پر…
اہور (14 مارچ): بیجنگ انڈر پاس فائرنگ واقعے کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے نجی سیکیورٹی کمپنی کے خلاف اہم…
جیکب آباد (14 مارچ): تاجو دیرو تھانے کی حدود میں غیرت کے نام پر خاتون کے قتل اور بغیر غسل…