اہور (14 مارچ): بیجنگ انڈر پاس فائرنگ واقعے کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے نجی سیکیورٹی کمپنی کے خلاف اہم قدم اٹھاتے ہوئے محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا ہے. پولیس نے فائرنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
بیجنگ انڈر پاس میں نجی سیکیورٹی کمپنی "اونکس سیکیورٹی اینڈ مینجمنٹ سروسز” کے گارڈ کی شہری پر براہ راست فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، جس پر محکمہ داخلہ پنجاب نے سخت نوٹس لیا ہے. کمپنی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت کمپنی کو 30 دن کے اندر تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہےمحکمہ داخلہ کے مطابق، اگر جواب غیر تسلی بخش ہوا تو کمپنی کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔ جبکہ متاثرہ شہری اور گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے جا رہے ہیں تاکہ کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے۔