پاسپورٹ ہیڈ کوارٹرز میں جرمنی سے جدید پرنٹرز پہنچ گئے، پرنٹنگ کا عمل تیز ہونے کا امکان

اسلام آباد (14 مارچ): جرمنی سے جدید ٹیکنالوجی کے حامل پرنٹرز پاسپورٹ ہیڈ کوارٹرز میں پہنچا دیے گئے، جو پاسپورٹ پرنٹنگ کے عمل میں مزید تیزی اور بہتری لائیں گے۔ نئے پرنٹرز میں دو جدید ای پرنٹرز اور چھ ڈیسک ٹاپ پرنٹرز شامل ہیں، جبکہ ان کی انسٹالیشن کے لیے غیر ملکی تکنیکی ماہرین کی ٹیم بھی پاکستان پہنچ چکی ہے۔

ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے ای پرنٹرز سیکشن کا دورہ کیا اور پرنٹرز کی انسٹالیشن کے عمل پر بریفنگ لی۔ بتایا گیا کہ غیر ملکی ماہرین جلد انسٹالیشن مکمل کر لیں گے۔ یہ جدید پرنٹرز ایک گھنٹے میں ایک ہزار پاسپورٹس پرنٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے پاسپورٹ کے پرنٹنگ معیار میں نمایاں بہتری آئے گی۔

ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے اعلان کیا کہ اپریل میں مزید جدید ای پرنٹرز پاکستان پہنچیں گے، جس سے پاسپورٹ پرنٹنگ کا عمل مزید تیز اور مؤثر ہو جائے گا۔ ان جدید پرنٹرز کے آنے سے پرنٹنگ کا معیار مزید بہتر ہوگا اور پاسپورٹ زیادہ تعداد میں تیزی سے پرنٹ کیے جا سکیں گے. اس سے پاسپورٹس کے  اجراء میں تاخیر کم ہوگی۔

MYK News

Recent Posts

سب انسپکٹر قتل کیس: جرم ثابت ہونے پر کانسٹیبل کو دو بار سزائے موت

گوجرانوالہ (14 مارچ): انسداد دہشت گردی عدالت نے سب انسپکٹر محمد شفیق کے قتل میں جرم ثابت ہونے پر مجرم…

21 منٹ ago

جعفر ایکسپریس حملہ: ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

راولپنڈی (14 مارچ): جعفر ایکسپریس حملے کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری…

3 گھنٹے ago

جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ

جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ بقلم: کاشف شہزاد وطنِ عزیز قیامِ پاکستان سے لیکر آج تک دشمنوں کی آنکھوں میں بُری…

3 گھنٹے ago

لاہور: بیجنگ انڈرپاس میں شہری پر فائرنگ اور تشدد کرنے والے 4 ملزمان گرفتار

لاہور : بیجنگ انڈرپاس میں شہری پر تشدد اور فائرنگ کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔…

4 گھنٹے ago

لاہور: بیجنگ انڈر پاس پر ڈبل کیبن گاڑی کے گارڈز کی فائرنگ اور تشدد، ملزمان فرار

لاہور (13 مارچ): لاہور کے علاقے مغل پورہ میں پیش آنے والے ایک سنگین واقعے میں سیکیورٹی گارڈز نے سرعام…

16 گھنٹے ago

جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں نے کیسے حملہ کیا: ڈرائیور نے آنکھوں دیکھا حال بیان کردیا

جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، جہاں ٹرین کے ڈرائیور نے آنکھوں دیکھا…

22 گھنٹے ago