راولپنڈی (14 مارچ): جعفر ایکسپریس حملے کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج سہ پہر ساڑھے 3 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ اس پریس کانفرنس میں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان بھی شریک ہوں گے، جس میں واقعے اور سیکیورٹی فورسز کے ریسکیو آپریشن کے بارے میں تفصیلات دی جائیں گی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جعفر ایکسپریس پر حملے کی تفصیلات بیان کریں گے۔ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی اور ریسکیو آپریشن پر بریفنگ دیں گے اوردہشت گردوں کے عزائم اور پسِ پردہ عوامل پر روشنی ڈالیں گے۔
12 مارچ کو بلوچستان کے علاقے بولان میں دہشت گردوں نے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنایا۔ حملے کے دوران دہشت گردوں نے مسافروں کو یرغمال بنا لیا، جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے بروقت دہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے ریسکیو آپریشن کیا اور متعدد یرغمالیوں کو بازیاب کرایا۔