کوئٹہ – جعفر ایکسپریس کے مسافروں کے لیے وہ منگل کی دوپہر ایک بھیانک خواب بن گئی جب درہ بولان کے مشکاف علاقے میں سرنگ نمبر 8 کے قریب مسلح حملہ آوروں نے ٹرین کو یرغمال بنا لیا۔
ایک مسافر نے بتایا، "حملہ آوروں نے ہمیں ٹرین سے اترنے کو کہا، کچھ نے انکار کیا، مگر میں نے سوچا کہ اگر مارنا ہوگا تو یہیں مار دیں گے۔” ٹرین کے پنیر ریلوے اسٹیشن سے نکلنے کے کچھ دیر بعد ایک زوردار دھماکا ہوا جس سے پوری ٹرین لرز اٹھی، اور پھر شدید فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ خوف و ہراس کے عالم میں مسافر سیٹوں کے نیچے چھپ گئے۔ ایک اور عینی شاہد نے بتایا کہ مسلح افراد نے ٹرین میں گھس کر کہا، "ڈبہ خالی کریں، ہم اسے جلائیں گے۔” مسافروں کو ٹرین سے اترنے کے بعد حکم دیا گیا کہ وہ پیچھے مڑ کر نہ دیکھیں۔ کئی مسافر اپنی جان بچانے کے لیے چار گھنٹے تک پیدل چل کر پنیر پہنچے۔
سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اب تک 17 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ 104 مسافروں کو بحفاظت رہا کروایا جا چکا ہے۔ رہا کیے گئے مسافروں میں 58 مرد، 31 خواتین اور 15 بچے شامل ہیں، جنہیں مال بردار ریل گاڑی کے ذریعے مچھ ریلوے اسٹیشن منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد اور خوراک فراہم کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ یرغمال بنائی جانے والی اس ٹرین میں 400 سے زائد مسافر سوار تھے۔ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی جاری ہے اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔
اسلام آباد: چیف جسٹس بلاک پر حملے کے الزام میں 36 وکلا کے خلاف جاری توہین عدالت کی کارروائی ختم…
واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نئی امیگریشن اسکیم متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جسے 'گولڈ کارڈ'…
لاہور: پنجاب حکومت نے اسکول ایجوکیشن میں بہتری کے لیے 'سی ایم ایجوکیشن کارڈ' متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے،…
اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اور دیگر شہروں میں آج رات کے وقت بارش متوقع ہے۔ محکمہ…
بلوچستان کے ضلع سبّی میں درۂ بولان کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس…
بولان: بلوچستان میں دہشت گردوں نے جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور…