اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اور دیگر شہروں میں آج رات کے وقت بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 14 سے 16 مارچ کے دوران اسلام آباد میں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے، جبکہ مری اور دیگر پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری کا بھی امکان ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر میٹ انجم نذیر ضیغم کے مطابق کراچی میں گرمی کی شدت برقرار ہے، جہاں آج درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ تاہم، ان کا کہنا ہے کہ کل سے کراچی میں موسم میں بہتری متوقع ہے