بلوچ لبریشن آرمی (BLA) کا جعفر ایکسپریس پر حملہ. کلیئرنس آپریشن جاری

بلوچستان کے ضلع سبّی میں درۂ بولان کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملہ کر دیا اور متعدد مسافروں کو یرغمال بنا لیا۔ شدت پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

بی ایل اے کے بیان کے مطابق، چھ پاکستانی فوجی اس وقت مارے گئے جب انہوں نے ہائی جیکنگ کی مزاحمت کی۔ اطلاعات کے مطابق، خواتین، بچوں اور عام شہریوں کو رہا کر دیا گیا ہے، جب کہ گروہ کا کہنا ہے کہ ان کے قبضے میں صرف فوجی اہلکار ہیں۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹرین میں 400 سے زائد مسافر سوار تھے، جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ مسلح افراد نے ڈھاڈر کے قریب ٹرین کو روکا اور ایک سرنگ کے قریب یرغمالیوں کو قید کر لیا۔ عسکری ذرائع کے مطابق حملے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ کوئٹہ سے ہیلی کاپٹرز بھی روانہ کر دیے گئے ہیں تاکہ صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے۔

یہ چند ماہ کے دوران جعفر ایکسپریس پر دوسرا بڑا حملہ ہے۔ اس سے قبل نومبر 2024 میں کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکہ ہوا تھا، جس میں 26 افراد ہلاک اور 62 زخمی ہوئے تھے۔ ریلوے حکام کے مطابق حملے کی جگہ پر موبائل اور ٹیلی فون نیٹ ورک دستیاب نہ ہونے کے باعث ٹرین عملے سے براہ راست رابطہ ممکن نہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے واضح کیا ہے کہ شدت پسندوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا اور یرغمالیوں کو بحفاظت بازیاب کرانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

MYK News

Recent Posts

اسلام آباد میں آج رات بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اور دیگر شہروں میں آج  رات کے وقت بارش متوقع ہے۔ محکمہ…

24 منٹ ago

جعفر ایکسپریس پر حملہ: سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، تین دہشت گرد ہلاک

بولان: بلوچستان میں دہشت گردوں نے جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور…

2 گھنٹے ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجلی کے نرخوں میں کمی پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو بجلی کی قیمت میں کمی پر راضی کر لیا۔…

6 گھنٹے ago

زیرِ استعمال زیورات پر زکوٰۃ کا کیا حکم ہے ؟ تفصیل جانیے

زیرِ استعمال زیورات پر زکوٰۃ کے حوالے سے شریعت کا واضح حکم یہ ہے کہ اگر سونے یا چاندی کے…

9 گھنٹے ago

ارمغان کو ہر محاذ پر سہولت ملنے کے پیچھے کون؟ اہم سوالوں کے جواب سامنے آگئے

مصطفیٰ قتل کیس میں اہم سوالات زیر بحث ہیں کہ ارمغان کو ہر جگہ سہولت کیوں مل رہی ہے؟ ذرائع…

9 گھنٹے ago

چیمپئنز ٹرافی 2025 کی فتح کے بعد روہت شرما کامیاب کپتانوں کے کلب میں شامل

دبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں کامیابی حاصل کرکے خود کو کرکٹ کی…

21 گھنٹے ago