کراچی: سندھ حکومت نے اپنے سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے قبل رواں ماہ کی تنخواہیں اور پنشن جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
محکمہ خزانہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری ملازمین کو ان کی ماہانہ تنخواہیں اور ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن 21 مارچ کو جاری کر دی جائے گی۔سندھ حکومت کا یہ اقدام عیدالفطر کی تیاریوں میں آسانی پیدا کرنے کے لیے کیا گیا ہے، کیونکہ رواں ماہ کے آخر میں عیدالفطر منائے جانے کا امکان ہے۔