اسلام آباد: ایف-9 پارک کے قریب خواتین پر تشدد کے کیس میں خواتین اور ملزم جمال کے درمیان صلح ہو گئی، جس کے بعد عدالت نے ملزم کو ضمانت پر رہا کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم محمد جمال کی 7 مارچ کو ضمانت ہوچکی ہے، اور متاثرہ خواتین نے مقدمہ واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ دونوں فریقین کے درمیان معاہدہ بھی منظرعام پر آ گیا ہے، جس میں خواتین نے تسلیم کیا کہ "جمال بے قصور ہے اور مقدمہ غلط فہمی کی بنیاد پر درج کیا گیا تھا۔ خواتین نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے جمال کے ساتھ راضی نامہ کر لیا ہے اور اگر عدالت ملزم کو بری کرتی ہے تو انہیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ مزید یہ کہ انہوں نے مقدمے کی مزید پیروی نہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔ معاہدے پر تینوں خواتین کے دستخط موجود ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ایف-9 پارک میں ایک معروف فوڈ چین کے سامنے سڑک پر خواتین پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں ملزمان کو خواتین کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے اور زدوکوب کرتے دیکھا جا سکتا تھا۔ واقعے کے بعد متاثرہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق، مرکزی ملزم جمال نے 23 فروری کی رات ساتھیوں کے ہمراہ خواتین کو زدوکوب کیا اور ان سے 10 تولہ سونا اور 20 لاکھ روپے نقدی چھین لی تھی۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق واقعے کی اطلاع پر بروقت کارروائی کی گئی، ملزم کو گرفتار کرکے تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا، برآمدگی کے بعد ملزم کا چالان عدالت میں پیش کیا گیا اور پھر اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ تاہم، اب فریقین میں صلح ہونے کے بعد ملزم کی رہائی عمل میں آ چکی ہے۔
لاہور: پنجاب کے وزیر صحت سلمان رفیق نے میو اسپتال میں انجکشن کے مبینہ ری ایکشن کے باعث ہونے والی…
لاہور: میو اسپتال کے چیسٹ وارڈ میں انجکشن کے مبینہ ری ایکشن سے ہلاکتوں کی تعداد دو ہوگئی، جبکہ دیگر…
اسلام آباد: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہوگا، جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری خطاب…
نارووال: وفاقی وزیر احسن اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں ہونے والی حالیہ بحث میں پاکستان تحریک…
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ…
آسٹریلیا کے مشرقی ساحل پر طوفان الفریڈ نے شدید بارشوں اور تیز ہواؤں کے ساتھ بڑے پیمانے پر تباہی مچا…