لاہور: میو اسپتال کے چیسٹ وارڈ میں انجکشن کے مبینہ ری ایکشن سے ہلاکتوں کی تعداد دو ہوگئی، جبکہ دیگر مریضوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے. میو اسپتال کی چیسٹ وارڈ میں کیفٹرکسون انجکشن کے مبینہ ری ایکشن کے باعث 36 سالہ خاتون نورین گزشتہ روز جان کی بازی ہار گئی تھی، جبکہ مزید 15 مریض متاثر ہوئے تھے۔ آج ان میں سے ایک اور مریض، دولت خان، دم توڑ گیا جو وینٹی لیٹر پر زیر علاج تھا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق دیگر متاثرہ مریضوں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔
واقعے کے بعد اسپتال انتظامیہ نے فوری طور پر کیفٹرکسون انجکشن کا استعمال معطل کر دیا اور معاملے کی مکمل چھان بین کے لیے پروفیسر ڈاکٹر اسرارالحق طور کی سربراہی میں ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جو انجکشن کے ری ایکشن اور اسباب کا جائزہ لے گی۔
وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق انجکشن سے ہونے والی ہلاکت انسانی غلطی کی وجہ سے ہوئی۔ ان کے مطابق یہ انجکشن پاؤڈر کی شکل میں تھا، جسے محلول بنانے میں غلطی کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد غفلت کے مرتکب نرسنگ اسٹاف کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
لاہور: پنجاب کے وزیر صحت سلمان رفیق نے میو اسپتال میں انجکشن کے مبینہ ری ایکشن کے باعث ہونے والی…
اسلام آباد: ایف-9 پارک کے قریب خواتین پر تشدد کے کیس میں خواتین اور ملزم جمال کے درمیان صلح ہو…
اسلام آباد: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہوگا، جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری خطاب…
نارووال: وفاقی وزیر احسن اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں ہونے والی حالیہ بحث میں پاکستان تحریک…
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ…
آسٹریلیا کے مشرقی ساحل پر طوفان الفریڈ نے شدید بارشوں اور تیز ہواؤں کے ساتھ بڑے پیمانے پر تباہی مچا…