وزیر دفاع خواجہ آصف: جنرل باجوہ سے پوچھا جائے کہ دہشت گردوں کو کیوں بسایا

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید گرفتار ہیں، لیکن سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی پوچھا جانا چاہیے کہ انہوں نے دہشت گردوں کو پاکستان میں کیوں بسایا۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے جسے مشترکہ کوششوں سے حل کرنا ہوگا۔ تاہم، ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی ذمہ داری خیبرپختونخوا حکومت پر بھی عائد ہوتی ہے، جس کی کارکردگی کا پہلے جائزہ لیا جانا چاہیے۔

عمران خان کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط لکھنے سے متعلق سوال پر خواجہ آصف نے کہا کہ پہلے خط و کتابت پاکستان کی سطح پر ہوتی تھی، اب اسے بین الاقوامی حیثیت دے دی گئی ہے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ پہلے جو خطوط کا انجام ہوا، ان نئے خطوط کا بھی وہی حشر ہوگا۔ مزید برآں، انہوں نے کہا کہ وہ کسی کو مشورہ نہیں دینا چاہتے، کیونکہ "یہ لوگ مشورے سے بالاتر ہیں، البتہ جادو منتر کے مشورے دیے جا سکتے ہیں۔”

وزیر دفاع نے خیبرپختونخوا حکومت کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت بانی پی ٹی آئی کے اقتدار کی جنگ لڑ رہی ہے اور دہشت گردی کے خلاف کوئی عملی اقدامات نہیں کر رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ کے پی حکومت کو دہشت گردی کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے۔

MYK News

Recent Posts

چیمپئنز ٹرافی 2025 کی فتح کے بعد روہت شرما کامیاب کپتانوں کے کلب میں شامل

دبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں کامیابی حاصل کرکے خود کو کرکٹ کی…

49 منٹ ago

سندھ حکومت کا عید سے قبل سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے کا اعلان

کراچی: سندھ حکومت نے اپنے سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے قبل رواں ماہ کی تنخواہیں اور پنشن جاری کرنے کا…

1 گھنٹہ ago

انجکشن محلول بنانے میں غلطی ہوئی۔ وزیر صحت

لاہور: پنجاب کے وزیر صحت سلمان رفیق نے میو اسپتال میں انجکشن کے مبینہ ری ایکشن کے باعث ہونے والی…

1 گھنٹہ ago

اسلام آباد: ایف-9 پارک کے قریب خواتین پر تشدد کے کیس میں صلح، ملزم جمال ضمانت پر رہا

اسلام آباد: ایف-9 پارک کے قریب خواتین پر تشدد کے کیس میں خواتین اور ملزم جمال کے درمیان صلح ہو…

2 گھنٹے ago

میو اسپتال لاہور میں انجکشن کے مبینہ ری ایکشن سے مزید ایک مریض جاں بحق، تعداد 2 ہوگئی

لاہور: میو اسپتال کے چیسٹ وارڈ میں انجکشن کے مبینہ ری ایکشن سے ہلاکتوں کی تعداد دو ہوگئی، جبکہ دیگر…

2 گھنٹے ago

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس: حکومت نے اپوزیشن کے احتجاج کو روکنے کی حکمت عملی تیار کرلی

اسلام آباد: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہوگا، جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری خطاب…

10 گھنٹے ago