مغربی خبر ایجنسی کے مطابق پاکستانی خفیہ ایجنسی نے امریکی سی آئی اے کی فراہم کردہ معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے داعش کے ایک سینئر کمانڈر محمد شریف اللہ کو گرفتار کرلیا، جو 2021 میں کابل ایئرپورٹ پر ہونے والے دہشتگرد حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔
رپورٹ کے مطابق، 26 اگست 2021 کو کابل ایئرپورٹ کے "ایبی گیٹ” پر ہونے والے خودکش حملے میں 13 امریکی فوجیوں سمیت 170 افغان شہری مارے گئے تھے۔ امریکی حکام کے مطابق، محمد شریف اللہ، جسے "جعفر” کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، اس حملے کی سازش میں شامل تھا۔ خبر ایجنسی کے مطابق، محمد شریف اللہ کو پاکستان میں گرفتار کیا گیا اور اب اسے امریکا منتقل کیا جارہا ہے، جہاں بدھ کے روز اس کی حوالگی متوقع ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی آئی اے ڈائریکٹر John Ratcliffe کو خصوصی ہدایت دی تھی کہ وہ کابل ایئرپورٹ حملے میں ملوث عناصر کو پکڑنا اپنی ترجیح بنائیں۔ اس کے بعد فروری میں میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے دوران پاکستان کے ایک اعلیٰ سیکیورٹی عہدیدار سے بھی اس معاملے پر بات چیت ہوئی تھی تاہم، خبر ایجنسی کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے نے اس معاملے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔
دبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں کامیابی حاصل کرکے خود کو کرکٹ کی…
کراچی: سندھ حکومت نے اپنے سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے قبل رواں ماہ کی تنخواہیں اور پنشن جاری کرنے کا…
لاہور: پنجاب کے وزیر صحت سلمان رفیق نے میو اسپتال میں انجکشن کے مبینہ ری ایکشن کے باعث ہونے والی…
اسلام آباد: ایف-9 پارک کے قریب خواتین پر تشدد کے کیس میں خواتین اور ملزم جمال کے درمیان صلح ہو…
لاہور: میو اسپتال کے چیسٹ وارڈ میں انجکشن کے مبینہ ری ایکشن سے ہلاکتوں کی تعداد دو ہوگئی، جبکہ دیگر…
اسلام آباد: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہوگا، جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری خطاب…