ٹنڈوجام – پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے وزیر توانائی و پبلک ہیلتھ سید ناصر حسین شاہ جوش خطابت میں فارم 45 اور فارم 47 کے حوالے سے غلط بیان دے بیٹھے۔ جلسے سے خطاب کے دوران ناصر حسین شاہ نے کہا، "الحمدللہ، پیپلز پارٹی کے جتنے لوگ یہاں بیٹھے ہیں، وہ سب فارم 47 والے ہیں۔”
ان کے اس جملے پر حاضرین حیران رہ گئے، کیونکہ فارم 47 الیکشن نتائج کا وہ فارم ہے جس پر اپوزیشن جماعتیں انتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگا رہی ہیں۔اس موقع پر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے ناصر حسین شاہ کی تصحیح کرتے ہوئے وضاحت کی کہ، "ہم فارم 47 والے نہیں، بلکہ فارم 45 والے ہیں۔”