کوئٹہ کے علاقے جان محمد روڈ کے قریب ہونے والے دھماکے میں 9 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا ایک موٹر سائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد کے ذریعے کیا گیا، تاہم تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر ناکہ بندی کر دی اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے دھماکے کی نوعیت اور اس کے محرکات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ تاحال کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔