9 مئی کیس: سپریم کورٹ نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے پی ٹی آئی کو مزید دستاویزات جمع کرانے کی مہلت دے دی

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اضافی شواہد اور دستاویزات جمع کرانے کی مہلت دے دی۔ سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی، جس میں وکیل حامد خان نے دلائل دیے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل سے سوال کیا کہ آپ نے درخواست میں لکھا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں درجنوں شہری ہلاک ہوئے، کیا کوئی ڈیتھ سرٹیفکیٹ فراہم کیا گیا؟ جسٹس امین الدین خان نے استفسار کیا کہ کوئی ایک ایف آئی آر ہی دکھا دیں۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ اگر ہلاکتوں کے دعوے ہیں تو کم از کم کوئی میڈیا رپورٹ ہی فراہم کی جاتی. سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کو مزید شواہد اور دستاویزات فراہم کرنے کا وقت دیتے ہوئے کیس کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا۔

پی ٹی آئی کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی شفاف تحقیقات کے لیے ایک جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے، تاہم عدالت نے مؤقف کے حق میں مزید ثبوت طلب کر لیے ہیں۔

MYK News

Recent Posts

آسٹریلیا کے مشرقی ساحل پر طوفان الفریڈ کی تباہ کاریاں، لاکھوں افراد متاثر

آسٹریلیا کے مشرقی ساحل پر طوفان الفریڈ نے شدید بارشوں اور تیز ہواؤں کے ساتھ بڑے پیمانے پر تباہی مچا…

1 دن ago

ڈی جی خان: پولیس چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام، جوانوں کی بہادری نے دشمن کو پسپا کر دیا

ڈیرہ غازی خان میں پولیس نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشتگردوں کے ایک بڑے حملے کو ناکام بنا دیا۔…

1 دن ago

وزیراعظم نے ’ڈاکٹر ٹی‘ کو واپس بلالیا – مگر یہ ہیں کون؟

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے دیرینہ ساتھی اور قابلِ اعتماد بیوروکریٹ ڈاکٹر توقیر شاہ کو ایک بار پھر…

1 دن ago

ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی، نیپرا کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر…

3 دن ago

پی ٹی آئی کے مزید 15 رہنماؤں کو جے آئی ٹی کی طلبی کے نوٹس جاری

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی قائم کردہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے سوشل میڈیا پر مبینہ ریاست…

3 دن ago

پنجاب میں پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن، ہزاروں جائیدادیں سیل

لاہور: ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر صوبے بھر میں پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے…

3 دن ago