اسلام آباد: عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں اتنی خوفزدہ حکومت کبھی نہیں آئی۔ شاہد خاقان عباسی نے انکشاف کیا کہ اسلام آباد انتظامیہ نے ہمیں کانفرنس کرنے سے روک دیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی پر اتفاق کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے دور میں بھی آئین کی بالادستی نہیں تھی، مگر موجودہ حکومت خوفزدہ ہو کر اقدامات کر رہی ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے آئی ایم ایف پروگرام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے کے پاس جانا ہماری معاشی ناکامی کی علامت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ مولانا فضل الرحمان حکومت کے ساتھ ہیں، بلکہ وہ آئین کی بالادستی کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔