اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے کراچی میں ہونے والے مصطفیٰ عامر کے قتل کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو جمعہ کے روز طلب کر لیا۔ قائمہ کمیٹی نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی ہے کہ وہ متعلقہ حکام کے ہمراہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش ہوں اور واقعے سے متعلق تفصیلات فراہم کریں۔
کمیٹی کی جانب سے مزید کہا گیا کہ حکام مصطفیٰ عامر کے قتل کے پسِ پردہ حقائق، ارمغان کی منشیات فروشی اور دیگر جرائم کی تفصیلات بھی فراہم کریں۔ کمیٹی کے ارکان کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔