اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج کے دوران درج ہونے والے مقدمات میں 164 پی ٹی آئی کارکنان کی رہائی کے لیے روبکاریں جاری کردیں، جس کے بعد ان کی رہائی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، 139 کارکنان پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے تھے، جب کہ 25 کارکنان پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور دیگر الزامات کے تحت کیسز بنائے گئے تھے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 120 سے زائد پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانتیں منظور کر لی تھیں، جس کے بعد ان کی رہائی کا قانونی عمل شروع کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف مختلف تھانوں میں 12 سے زائد مقدمات درج ہیں، جن میں سے بیشتر مقدمات اسلام آباد اور راولپنڈی میں درج کیے گئے تھے۔ اڈیالہ جیل میں قید کارکنان کی آج ہی رہائی متوقع ہے جب کہ اٹک اور جہلم جیل میں قید کارکنان 1 سے 2 روز میں رہا ہوں گے۔
اسلام آباد: چیف جسٹس بلاک پر حملے کے الزام میں 36 وکلا کے خلاف جاری توہین عدالت کی کارروائی ختم…
واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نئی امیگریشن اسکیم متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جسے 'گولڈ کارڈ'…
کوئٹہ – جعفر ایکسپریس کے مسافروں کے لیے وہ منگل کی دوپہر ایک بھیانک خواب بن گئی جب درہ بولان…
لاہور: پنجاب حکومت نے اسکول ایجوکیشن میں بہتری کے لیے 'سی ایم ایجوکیشن کارڈ' متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے،…
اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اور دیگر شہروں میں آج رات کے وقت بارش متوقع ہے۔ محکمہ…
بلوچستان کے ضلع سبّی میں درۂ بولان کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس…