پاکستان کو بڑی کامیابی، وزیرستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

کراچی: پاکستان میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، خیبرپختونخوا کے وزیرستان بلاک میں نئے ذخائر دریافت کر لیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق، سپنوام ون کنویں سے یومیہ 12.96 ملین کیوبک فٹ گیس اور 20 بیرل خام تیل برآمد ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ماڑی انرجیز نے وزیرستان بلاک میں کھدائی 28 مئی 2024 کو شروع کی تھی، اور اب اس کامیاب دریافت کا اعلان کیا گیا ہے۔

ماڑی پٹرولیم کے مطابق، کمپنی وزیرستان بلاک میں بطور آپریٹر کمپنی کام کر رہی ہے اور 55 فیصد شیئرز کی مالک ہے، جبکہ اس جوائنٹ وینچر میں او جی ڈی سی ایل اور او پی آئی بھی شامل ہیں۔ ماڑی پٹرولیم کے ترجمان نے بیان دیا کہ یہ دریافت پاکستان کے ہائیڈروکاربن ذخائر میں اضافے کا سبب بنے گی اور کمپنی مستقبل میں بھی مزید وسائل کی تلاش کے لیے پُرعزم ہے۔ کمپنی نے اس کامیابی پر قومی سلامتی اداروں، وفاقی اور صوبائی حکومت کے تعاون کو سراہا ہے۔

MYK News

Recent Posts

جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں نے کیسے حملہ کیا: ڈرائیور نے آنکھوں دیکھا حال بیان کردیا

جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، جہاں ٹرین کے ڈرائیور نے آنکھوں دیکھا…

6 گھنٹے ago

رولز روئس کی تیز ترین الیکٹرک گاڑی "بلیک بیج سپیکٹر” متعارف

لندن: معروف لگژری آٹوموبائل کمپنی رولز روئس نے اپنی تاریخ کی سب سے تیز ترین اور جدید الیکٹرک گاڑی "بلیک…

8 گھنٹے ago

عیدالفطر 2025: پاکستان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں کتنی چھٹیاں ہوں گی؟

دبئی/ریاض/اسلام آباد: دنیا بھر کے مسلمان رمضان المبارک کے اختتام پر عیدالفطر منانے کی تیاری کر رہے ہیں، اور اس…

9 گھنٹے ago

سرفراز احمد کو اہم زمہ داری سونپ دی گئی۔

کراچی: پاکستان سپر لیگ (PSL) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو…

9 گھنٹے ago

تین سال بعد مکمل چاند گرہن

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن 14 مارچ بروز جمعہ کو ہوگا، تاہم…

9 گھنٹے ago

دو روزہ تعطیل کا اعلان

کراچی: سندھ حکومت نے ہولی کے موقع پر ہندو ملازمین کے لیے دو روزہ سرکاری تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر…

9 گھنٹے ago