اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفئیر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے رمضان المبارک کے چاند کی رویت سے متعلق اہم پیشگوئی کردی ہے۔سپارکو کے ترجمان کے مطابق، پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز 2 مارچ 2025 سے ہونے کا امکان ہے۔ نیا پاکستانی وقت کے مطابق چاند 28 فروری 2025 کو صبح 5 بج کر 45 منٹ پر پیدا ہوگا 28 فروری کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر صرف 12 گھنٹے ہوگی، جس کے باعث پاکستان میں چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔ تاہم، سعودی عرب میں 28 فروری کو چاند نظر آنے کا امکان ہے، جس کے مطابق وہاں رمضان یکم مارچ سے شروع ہوسکتا ہے۔
سپارکو کے مطابق، شوال کا چاند 30 مارچ 2025 کو نظر آنے کی توقع ہے، جس کا مطلب ہے کہ پاکستان میں عید الفطر 31 مارچ 2025 کو ہوسکتی ہے۔سپارکو نے واضح کیا کہ رمضان کے چاند کی حتمی رویت اور اعلان کا اختیار رویتِ ہلال کمیٹی کے پاس ہے، جو ملک بھر میں چاند دیکھنے کے بعد باضابطہ اعلان کرے گی۔
لاہور پروٹوکول کلچر جیسے ناسور کی زد میں بقلم کاشف شہزاد دنیا بھر میں پروٹوکول کا تصور کسی بھی محفل…
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کا عمل ایک بار پھر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، اور…
لاہور: سی ٹی ڈی نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف برکی روڈ کے قریب…
بنگلہ دیش کے شہر میگورا میں ایک آٹھ سالہ بچی کے ساتھ پیش آنے والے ہولناک واقعے نے پورے ملک…
لاہور (14 مارچ): اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کی جانب سے ایف آئی اے پر بے بنیاد الزامات لگانے پر…
اہور (14 مارچ): بیجنگ انڈر پاس فائرنگ واقعے کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے نجی سیکیورٹی کمپنی کے خلاف اہم…