وفاقی حکومت کی سپریم کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر

وفاقی حکومت نے ڈپٹی رجسٹرار توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کرتے ہوئے 27 جنوری کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔ اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ دو رکنی بینچ نے اپنے اختیار سے تجاوز کیا اور ججز کی آئینی کمیٹی کے دائرہ کار میں مداخلت کی۔

احکومت کے مطابق، دو رکنی بینچ کے پاس اس مقدمے کی سماعت کا اختیار نہیں تھا، کیونکہ یہ معاملہ ججز آئینی کمیٹی کے دائرہ کار میں آتا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد ریگولر بینچ آئینی و قانونی تشریح سے متعلق کیسز نہیں سن سکتا، اس لیے فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔  اپیل میں مؤقف اپنایا گیا کہ ڈپٹی رجسٹرار کو شوکاز نوٹس جاری ہونے کے بعد عدالت برخاست ہو چکی تھی، اس کے بعد کوئی حکم جاری کرنے کا اختیار نہیں تھا۔ پہلے کے عدالتی احکامات پہلے ہی کالعدم ہو چکے ہیں – حکومت نے نشاندہی کی کہ آئینی بینچ پہلے ہی 13 اور 16 جنوری کے احکامات واپس لے کر کالعدم قرار دے چکا ہے، اس لیے 27 جنوری کا فیصلہ بھی برقرار نہیں رہ سکتا۔

اگر سپریم کورٹ حکومت کی اپیل کو منظور کر لیتی ہے، تو اس سے ڈپٹی رجسٹرار توہین عدالت کیس میں دو رکنی بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، یہ فیصلہ مستقبل میں ایسے کیسز کے دائرہ اختیار سے متعلق بھی اہم نظیر قائم کرے گا۔

MYK News

Recent Posts

گلوکارہ نصیبو لال پر ان کے شوہر نوید کا مبینہ تشدد۔ مقدمہ درج

پاکستان کی معروف گلوکارہ نصیبو لال نے اپنے شوہر کے خلاف مبینہ تشدد کا مقدمہ درج کروا دیا، جس کے…

5 گھنٹے ago

پاکستان نے موجودہ قرض پروگرام پر سختی سے عمل درآمد کیا ہے: آئی ایم ایف

نٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے…

6 گھنٹے ago

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جعفر ایکسپریس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جعفر ایکسپریس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے…

6 گھنٹے ago

عید الفطر پر نئے کرنسی نوٹوں کے متعلق اہم خبر آگئی۔

عید الفطر کی آمد قریب آتے ہی پاکستانی عوام میں نئے کرنسی نوٹوں کے حصول کی خواہش ایک بار پھر…

6 گھنٹے ago

کراچی: گیسٹ ہاؤس سے خاتون کی لاش برآمد ہونے کے واقعے کا مقدمہ درج

کراچی کے علاقے شارع فیصل پر واقع ایک گیسٹ ہاؤس سے خاتون کی لاش برآمد ہونے کے واقعے کا مقدمہ…

6 گھنٹے ago

لاہور پروٹوکول کلچر جیسے ناسور کی زد میں

لاہور پروٹوکول کلچر جیسے ناسور کی زد میں بقلم کاشف شہزاد دنیا بھر میں پروٹوکول کا تصور کسی بھی محفل…

11 گھنٹے ago